اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، لوئر دیر،چترال اور ملاکنڈ سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور وہ گھروں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔









