بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے لوگوں نے اداروں پر حملے کئے، ملک کا ستیاناس کیا، لاہور ہائیکورٹ

جسٹس چودھری عبداعزیز نے پی ٹی آئی وکلاء پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے وکیل ایڈووکیٹ شوکت رؤف صدیقی وکلاء ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ شوکت رؤف صدیقی کے اعتراضات پر جسٹس چودھری عبدالعزیز برہم ہوگئے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت ہمارے کارکنوں کو ریلیف نہیں دے رہی نہ ہمیں سن رہی ہے، حکومت کا رویہ دیکھیں جو سپریم کورٹ کے سامنے جاکر دھرنہ دیتے ہیں انکو کچھ نہیں کہا جاتا۔

جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کہا کہ عدالت آپ کے دلائل کے بغیر ہی آپکے بندوں کو رہا کررہی ہے آپکو تحمل سے بات سننی چاہیے، مجھے سیاسی بحث میں نہ الجھائیں آپ نے جو کرنا ہے کریں آپکی درخواست نہیں سنوں گا۔