بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طارق بشیر چیمہ کاچودھری وجاہت کی (ق)لیگ میں واپسی پر تحفظات کا اظہار

 اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کی پی ٹی آئی چھوڑ کر واپس (ق)لیگ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔’’روزنامہ ممتاز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ چودھری وجاہت حسین سے متعلق ان کا موقف آج بھی وہی ہے جوان کے پارٹی چھوڑ کوپی ٹی آئی میں جانے کے وقت تھا۔انہوں نے کہاکہ چودھری وجاہت کو مسلم لیگ(ق) میں واپس لئے جانے سے متعلق لاہور میں ہونے والی مشاورت میں انہیں بلایاگیانہ اس ضمن میں انہیں اعتماد میں لینے کے لئے کسی نے کوئی رابطہ کیا۔طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ وہ پارٹی کے صدرچودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں انہیں اس ضمن میں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ چودھری وجاہت حسین اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سخت تلخ کلامی بھی ہوئی تھی اور چودھری وجاہت نے اپنے خاندان میں دراڑ کا ذمہ دارچودھری وجاہت کو ہی قرار دیا تھا۔