اسلام آباد(صغیر چوہدری) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس سماعت کریں گے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کی 23 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی ۔عمران خان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں
پولیس کے علاوہ رینجرز، ایف سی کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سکیورٹی پر مامور ہے ۔جبکہ پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس طرف آنے والے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کر رکھا ہے ۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی








