اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی آج 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت ہو گی ،چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں پیش ہوں گے، انسداددہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد سماعت کریں گے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی،جوڈیشل کمپلیکس کی سڑک کو سیل کردیاگیا، غیرمتعلقہ افراد پر جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے پر پابندی عائد کردی گئی،پولیس چیکنگ کے بعد صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے،کاﺅنٹر ٹیررسٹ سکواڈ اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔









