بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی اداکار رے اسٹیونسن 58 سال کی عمر میں چل بسے

برطانوی اداکار رے اسٹیونسن 58 سال کی عمر میں اٹلی میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رے اسٹیونسن کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم ان کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ اداکار کی موت اتوار کو ہوئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اداکار موت سے پہلے ایک ایکشن فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اطلاعات تھیں کہ انہیں اٹلی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق رے اسٹیونسن نے متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا اور وہ گانوں کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’RRR ‘ کا بھی حصہ تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رے اسٹیون نسن شمالی آئرلینڈ میں پیدا ہوئے تھے اور 8 سال کی عمر میں برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔