بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی گاڑی خراب ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گاڑی خراب ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں  پیش ہوئے جہاں  ان کی  8 مقدمات میں 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

پیشی کے موقع پر  عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس کی حدود میں خراب ہو گئی جس پران کی سکیورٹی نے دوسری گاڑی لانے کی اجازت طلب کر لی۔

عدالتی حکام کی جانب سے اجازت ملنے پر دوسری گاڑی جوڈیشل کمپلیکس کے اندر پہنچا دی گئی۔ عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی دوسری گاڑی میں بیٹھ کر جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوئے۔