آج کل امریکا میں موجود پاکستانی معروف سینئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر نے مختصر لباس پہننے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ سیاسی طور پر بھی کافی ایکٹیو ہیں اور اپنی رائے سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
عفت عمر امریکا سے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں اور اپنی نت نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
عفت عمر اِن تصویروں میں 51 سال سے کافی چھوٹی عمر کی نظر آ رہی ہیں۔
دوسری جانب عفت عمر نے اِن تصویروں اور ویڈیوز میں مختصر لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے سبب اُن پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی تنقید کی جا رہی ہے جبکہ عفت عمر ناقدین کی پرواہ کیے بغیر اپنی ماڈلنگ کی ویڈیوز شیئر کیے جا رہی ہیں۔
اپنی اِن پوسٹس میں سے ایک پوسٹ میں عفت عمر کا لکھنا ہے کہ ’کیوں کہ مجھے کسی کی پرواہ نہیں۔‘









