بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اننیا پانڈے نے بازو پر اردو زبان میں ٹیٹو گُدوالیا

بالی ووڈ انڈسٹری کے مستقبل کا بڑا نام اننیا پانڈے نے اردو زبان میں اپنے بازو پر  ٹیٹو گُدوایا ہے جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔

معروف سینئر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی، اننیا پانڈے نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شئیر کی ہیں جن میں ان کے بچپن  کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بازو پر گدوائے گئے اردو زبان میں ٹیٹو کو دکھا رہی ہیں۔

 

اسکرین شاٹس

 

اداکارہ نے اپنے بازو پر ہندی کے بجائے اردو میں لفظ ’باغی‘ گدوایا ہے۔

یاد رہے کہ اننیا پانڈے نے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔