بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وہاج علی اور مہوش حیات جلد سلور اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

کراچی: لالی ووڈ کی ملٹی ڈائریکٹرز اور ملٹی کاسٹ پر مبنی فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

پاکستان شوبز کے 4 بہترین اور نامور مصفنوں خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے پیش کی جانے والی رومانوی فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ عید الاضحی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اسٹریمنگ پلیٹ فارم سی پرائم کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جبکہ جلد اس کا ٹریلر بھی ریلیز کیا جائے گا۔