واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے صدر منصور ہادی کو سعودی عرب نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا۔ اخبار کے مطابق ہادی اب ریاض میں اپنے گھر پر نظر بند ہیں اور ان کے رابطے بہت محدود کیے جا چکے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی نے سات اپریل کو استعفیٰ دیتے ہوئے اپنے اختیارات ایک نئی یمنی لیڈرشپ کونسل کے سپرد کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ہادی کو چند سعودی حکام نے یہ مبینہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ مستعفی نہ ہوئے،
تو ان کی کرپشن کے ثبوت عام کر دیے جائیں گے۔ اس پر منصور ہادی کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔