اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم اور نواز شریف سرخرو ہوئے کیونکہ عوام، قیادت کو پتہ تھا ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم نے ہمارے خلاف ہر جھوٹا مقدمہ بنایا، نواز شریف سمیت ہم ڈٹے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امانت سمجھ کر عوامی خدمت کی، اسی لئے بہادری سے ڈٹ کر کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ ناحق سزا پانے والوں اور چوروں میں موازنے کا آئینہ پیش ہے، ہم نے چار نسلوں کا حساب دیا اور سرخرو ہوئے۔
ناحق سزا پانے والوں اور چوروں میں موازنے کا آئینہ پیش ہے. تم نے ہمارے خلاف ہرجھوٹا مقدمہ بنایا لیکن قائد نواز شریف سمیت ہم ڈٹ کر کھڑے رہے، سرخرو ہوئے کیونکہ عوام اور قیادت کو پتہ تھا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، اور امانت سمجھ کر عوامی خدمت کی، اسی لئے بہادری سے ڈٹ کر کھڑے رہے۔… pic.twitter.com/DWw1kogh3r
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 23, 2023
مریم اورنگزیب نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کی تصاویر شیئر کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر جرات بہادری، وفاداری کی ناقابل فراموش مثالیں ہیں۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمہاری فسطائیت، بدترین سیاسی انتقام اور ظلم و جبر کے منہ بولتے حقائق ہیں۔









