لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیا۔
گزشتہ دنوں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئیں تھیں۔
پولیس کے مطابق جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔
جناح ہاؤس جلاؤ گھیرائوکیس: خدیجہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا








