بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین انداز سے انجام دے رہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بی این اے رہنما کی گرفتاری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین انداز سے انجام دے رہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بی این اے رہنما کی گرفتاری پرمبارکباد دیتےہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس آپریشنز بہترین اندازسےانجام دے رہے ہیں، امن وامان کی بحالی کیلئے سکیورٹی فورسزکی خدمات قابل ستائش ہیں۔
اس سےقبل ماہرین نےبلوچ نیشنل آرمی اور’براس‘ کے بانی رہنماگلزار امام عرف شمبےکی گرفتاری کوآئی ایس آئی کی تاریخ کا بڑا کارنامہ اور ادارہ جاتی پروفیشنل ازم کا ثبوت قراردیا تھا ، یہ گرفتاری دنیا میں اپنی نوعیت کی دوسری جبکہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی کارروائی تھی۔
انتہائی پیچیدہ، مشکل ترین، کئی مہینوں اورکئی جغرافیائی علاقوں پر محیط کامیاب آپریشن پرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔