بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنمائوں ، کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لئے اسلام آباد پولیس ایک بار پھر متحرک، علی نواز اعوان اور عمر ایوب کے گھروں پر چھاپے

اسلام آباد(صغیرچوہدری )پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنمائوں کی پکڑ دھکڑ کے لئے اسلام آباد پولیس پھر متحرک ہوگئی ۔ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی گرفتاری کے لئےپولیس نے گھر پر چھاپہ مارا،علی نواز اعوان گھر پر موجود نہیں تھے۔علی نواز کے پرسنل سیکرٹری پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں۔دوسری جانب پولیس نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ۔پولیس چھاپےسے پہلے عمر ایوب بھی گھر سے غائب ہوگئے تھے ۔ دونوں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں ۔پولیس نے عمر ایوب کے گھریلو ملازمین سے پوچھ گچھ کی اس دوران انکے 16 سالہ صاحبزادے سے بھی معلومات لی گئیں ۔ دونوں ریڈز میں پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوبہ ہدف مکمل ہونے تک چھاپہ مار کاروائیاں اور گرفتاریاں جاری رہیں گی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سرگرم رکن اور عمران خان کی قریبی ساتھی ڈاکٹر شیریں مزاری 10 روزہ قید کاٹنے کے بعد سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرچکی ہیں اسی ایک اور سابق صوبائی فیاض الحسن چوہان بھی پارٹی سے علیحدگی کااعلان کرچکے ہیں جبکہ وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو پنجاب پولیس نے رہائی کے فوری بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے کل دوبارہ حراست میں لے لیا ہے ۔جبکہ عمران خان سے نیب راولپنڈی کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے تین گھنٹےسے زائد تحقیقات کیں جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے عمران خان 8 مقدمات میں عبوری ضمانت بھی منظور کرلی گئی ۔