لبنان: اپنی غیرمعمولی ہمت اور عزم سے سرطان کو شکست دینے والے لبنانی شخص نے اب کیلوں والے تختے پر 12 گھنٹے سے زائد کھڑےہوکر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس طرح ایک جانب تو وہ خود کو مضبوط دکھانا چاہتے تھے تو دوسری جانب سرطان کا شعور بھی بیدار کیا۔
رامی ناؤوس کے اس کام کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی سند سے نوازا ہے۔ رامی چاہتے ہیں کہ اس کے بعد وہ برفباری والے مقام پر ننگے پیر نصف میراتھن ( قریباً 20 کلومیٹر) تک دوڑنا چاہتے ہیں۔ لیکن اب انہوں نے کل 12 گھنٹے 12 منٹ اور 8 سیکنڈ تک کیلوں سے بھرے تختے پر ننگے پیر پر کھڑے ہوکر نیا ریکارڈ قائم کیا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رامی کی شاندار کامیابی زندگی کی حساسیت کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور زندگی کے ہرلمحے کی قدر کرنا ضروری ہے۔









