اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ کہا گیا عمران خان کو عدالت نے مرسڈیز دی تھی ،میں تو مرسیڈیز استعمال نہیں کرتا،پولیس نے عمران خان کیلئے مرسیڈیز کا بندوبست کیا تھا، اس بات کو پتہ نہیں کیا سے کیا بنا دیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے آپ کو خوش آمد کہا، گڈٹو سی یو کہا ، ہم یہاں کھلے دل کے ساتھ بڑے مقاصد کیلئے بیٹھے ہیں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت ہمیشہ آئین کی تشریح زندہ دستاویز کے طور پر کرتی ہے،انصاف کا حتمی ادارہ سپریم کورٹ ہے اس لئے دائرہ کار محدود نہیں کیا جا سکتا،مکمل انصاف اور آرٹیکل 190 کا اختیار کسی اور عدالت کو نہیں ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ کیا 150 سال کی عدالتی نظریں غیرموثر ہو گئی ہیں۔









