جنوبی ایشیا میں پاکستانی روپے کی قدر دیوالیہ ہونیوالے ملک سری لنکا کی کرنسی سے بھی نیچے آگئی
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ اس وقت جنوبی ایشیاء کی بدترین کرنسی بن گیا ہے۔اس وقت ڈالر اوپن مارکیٹ میں 306 روپے کا ہے۔
بھارت میں ایک ڈالر 83 بھارتی روپے اور بنگلادیش میں107 ٹکوں کا ہے۔افغانستان میں ایک ڈالر87 افغانی جبکہ نیپال میں 132 نیپالی روپے کا ہے۔بھوٹان میں ایک ڈالر 82 بھوٹانی نگلترم کا ہے
آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سری لنکن کرنسی میں بہتری آئی ہے اور ڈالر کی مقابلے میں سری لنکن روپے کی قیمت میں 65 روپے تک کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پاکستانی حکومت کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوپارہا۔
سری لنکا میں میں نئی لیڈرشپ معاشی بحران پر قابو پاتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ پاکستانی حکومت سے بحران قابو میں نہیں آرہا،
اسی طرح مہنگائی میں بھی پاکستان نے سری لنکا کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔سری لنکا میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 35 فیصد رہی جو پاکستان کے مقابلے میں کم ہے۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد ہے جبکہ رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 48 فیصد ہوگئی ہے۔
جنوبی ایشیا میں پاکستانی روپے کی قدر سری لکن کرنسی سے بھی نیچے آگئی pic.twitter.com/ZO1BRUWbyy
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 23, 2023









