اسلام آباد(صغیر چوہدری ) پی ٹی آئی رہنماوں کے گرد پولیس نے گھیرا مزید تنگ کرنا شروع کردیا۔گرفتاری کے خوف سے روپوش رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلئا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ تحریری درخواست کردی ۔ پولیس کی جانب سے راجہ خرم نواز، اخلاق اعوان اور علی نواز اعوان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ملک حسنین اور ملک عامر علی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ درجواست میں پولیس موقف اپنایا ہے کہ خدشہ ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ممالک فرار ہوسکتے ہیں۔ ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرکے بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جائے۔ پولیس کو مطلوب ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں مقدمہ بھی درج ہے۔ اس سے قبل گذشتہ رات پولیس نے گرفتاری کے لئے ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے تھے تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکتی تھی










