لندن:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بینچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر سابق وزیراعظم نے لکھا کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا، ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا، آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا، لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا جبکہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی۔
عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا
ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا
آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا
لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا
جبکہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی
جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا
بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا
اور اب بینچ فکسنگ کر کے آئین کو…— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 24, 2023
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ منتخب وزیراعظموں کو جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا اور اب بینچ فکسنگ کر کے آئین کو ری رائٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے 129 نمبر پر ہے، مگر ہمارے چند معزز، عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں ہم نے ہر صورت 140 ویں نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔









