بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے ساتھی ان کے غلط فیصلوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی ان کے غلط فیصلوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت عمران خان کے غلط فیصلوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہی،انہوں نے اداروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا، ایک منصوبے کے تحت پورے ملک میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ لیڈر گرفتار ہوتے رہتے ہیں ،یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایلیٹ کلاس کی خواتین کے ذریعے حملے کرائے گئے، 9مئی سے پہلے پوری ریہرسل کی گئی تھی۔ وزیردفاع نے کہا کہ ایک سازشی ذہن کے تحت آرمڈ فورسز پر حملے کرائے گئے، عمران خان نے انہی کی گود میں جنم لیا تھا، انہوں نے جب دیکھا کہ یہ بچہ جب بڑا ہوگیا ہے تو انہوں نے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی پر غور کر رہے ہیں لیکن فیصلہ نہیں کیا ،خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم ، پی پی ،اے این پی اور مسلم لیگ پر پابندی لگائی گئی تھی ۔