بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میجر شبیر اور میجر عزیز بھٹی شہید کی قبروں پر اہل خانہ کی حاضری، فاتحہ خوانی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) یوم تکریم شہداء کے موقع پر میجر شبیر اور میجر عزیز بھٹی شہید کی قبروں پر اہل خانہ نے حاضری دی اور  فاتحہ خوانی کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوم تکریم شہدا آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز نماز فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا، لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں شہدا کیلئے قرآن خوانی کی گئی ،ملکی ترقی و خوشحالی  کیلئے  دعائیں کی گئیں۔

پاک وطن پر جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری دی۔لاہور میں میجر شبیر شہید اورلادیاں میں  میجر عزیز بھٹی شہید کی قبروں پر ان کے اہل خانہ نے حاضری کے دوران پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت کی۔