ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رومانوی اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انہوں نے نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ سے کم بیک کیا ہے۔
View this post on Instagram
راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک کامیڈی رومانوی فلم ہے جس میں گنگو بائی اسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن کی اہلیہ دیا بچن، دھرمندر، شبانہ عظمی جیسے بڑے اور سینئر اداکار بھی شامل ہیں۔
کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اپنی ہدایتکاری کے کیرئیر کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر ناظرین کیلئے ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ پیش کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنی تمام فلموں کی جھلکیوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے ڈائریکٹر کی کرسی پر جو جادوئی 25 سال گزارے ہیں ان کے لیے شکر گزاری کے سوا کچھ نہیں ان 25 سالوں میں میں نے بہت کچھ سیکھا۔‘
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔









