بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی، پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئیں

  اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ ملیکہ بخاری پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ بھی ہوئیں
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہرپاکستانی شہری کیلئے 9 مئی کا دن تکلیف دہ دن تھا، میں جانتی ہوں عوام کے دلوں میں شہیدوں کیلئے بہت جذبہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نظام عدل میں کلیدی کردارادا کرنا چاہتی ہوں، اپنے پروفیشن ، والدہ اور بیٹی کو وقت دینا چاہتی ہوں اس لئے پارٹی چھوڑنے کی مختلف وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی تو چیزیں سامنے آئیں گی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے ،جیل کی مشکلات کا سامنا مشکل ہے، دلیری کےساتھ ان مشکلات کا سامنا کیا، مئی کی گرمی میں اڈیالہ جیل میں ایک دن گزاریں تو مشکلات کا اندازہ ہو، اگر سرخ لکیر کو کراس کیا جاتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔