مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ تو پتہ تھا کہ عمران خان فراڈیا ہے لیکن یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دہشت گرد بھی ہے۔
لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے آج تک عمران خان جتنا بڑا فراڈیا اور دہشت گرد نہیں دیکھا۔
اس کے علاوہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ تُھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر ، جو شہید کی بے قدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہید کا لہو ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے ، شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہيں قوم کا قرض ہوتا ہے۔
شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ھے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔جو اسکی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ھے! تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر ! #شہید_کی_موت_قوم_کی_حیات
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2023
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان انتہائی ذہنی بگاڑ کا شکار ہیں ، عمران خان کے اپنے گناہ اور زیادتیاں ان کا پیچھا کر رہی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آج نوازشریف کے خلاف غلط کھیل کا اعتراف کر رہے ہیں ، وہ اور نہ نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں ، وہ قدرت کے انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور اب وہی دیکھ رہے ہیں ۔









