سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پٹیشن میں اپنے ہی پارٹی رہنماؤں اور حامی میڈیا کو بھی چارج شیٹ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں حقائق سامنے آگئے۔
عمران خان کے مطابق اُن کی گرفتاری کے بعد تحویل میں اُن پر تشدد اور موت کی افواہیں ایک سازش کے تحت پھیلائی گئیں تاکہ عوام میں غم و غصہ پھیلا کر اُنہیں سڑکوں پر لایا جائے۔
درحقیقت یہ افواہیں خود تحریک انصاف کے رہنماؤں، اور پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹس اور اُن کے حامی میڈیا نے پھیلائیں۔









