اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کردیئے گئے ۔معطل ہونے والوں میں دبنگ ایس ایچ او تھانہ آب پارہ اشفاق وڑائچ بھی شامل ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر ناقص کارکردگی کو جواز بناکر ایس ایچ اوز کی معطلی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری کی ہدایت پر انہیں معطل کیا گیا ہے ۔معطل ہونے والے دیگر ایس ایچ اوز میں تھانہ کوہسار سے عدیل شوکت، تھانہ آئی نائن سے رشید گجر ، تھانہ رمنا سے ملک رشید اور شمس کالونی سےایس ایچ او نبی گل شامل ہیں۔
ناقص کارکردگی پر وفاقی دارلحکومت کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل








