بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“شوبز انڈسٹری میں سٹار کڈز سے زیادہ امیدیں لگائی جاتیں ہیں” ،عنزیلہ عباسی

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار جوڑی شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی عنزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ “سٹار کڈز سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگائی جاتیں ہیں۔”

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے کہا کہ” شوبز شخصیات کی بیٹی ہونا فائدے مند بھی ہے،تاہم لوگ میرا موزانہ میری والدہ سے کرتے ہیں۔ لوگوں کو یہ توقع ہوتی ہے کہ اگر میری فیملی شوبز سے وابستہ ہے تو یقینا میں بھی اداکاری یا گلوکاری میں بہترین ہونگی۔”اداکارہ نے کہا  کہ” جتنی زیادہ توقعات لگائی جاتیں ہیں اس سے ایک اداکار کو یہ ڈر ہوتا ہے کہ اگر وہ اس پر پورا نہ اترے اسی لیے خوف بڑھ جاتا ہے”.

عنزیلہ نے شوبز میں اقرابا پروری کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ” اس سے ہمیں صرف موقع ملتا ہے لیکن باقی سب کام ہمارے اپنے ہوتے ہیں کہ ہم کتنا بہتر کام لوگوں کو دیکھا سکیں یا ان کے معیار پر پورا اتر سکیں۔ “پروگرام میں عنزیلہ نے یہ بھی بتایا کہ “وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔”