لاہور(ممتازنیوز )سابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہاکہ جمہوریت پریقین رکھتے ہیں ،کبھی نہیں چاہتا کہ اداروں کے ساتھ لڑائی ہو،امریکہ سے کشتیاں جلاکرپاکستان آیا،لڑائی سے ملک بہترنہیں ہوسکتا،جمعہ کولاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے مراد راس نے کہاکہ عمران خان کےمشیروں کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا،خان صاحب جب لاہور شفٹ ہوئے تو جوایڈوائز ان سے جڑے وہ یہاں تک لے کرآئے ،لڑائی سے ملک بہتر نہیں ہوسکتا،جو9مئی کوہوااس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ملک ہم سب کاہے سب نے یہیں رہناہے ،جہاں ہم آج بیٹھے ہیں معلوم نہیں تھاایسے بیٹھےہوں گے
جو9مئی کوہوااس کی جتنی مذمت کریں کم ہے ،مراد راس








