وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں قادر پٹیل کا کہنا تھاکہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے ابتدائی رپورٹ میں ٹاکسک چیزیں جس میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے بچوں کو اس موالی کے حوالے نہ کریں ، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کی نشاندہی ہوئی ، عمران خان کی ذہنی صحت پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔










