بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریاست پہ حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مذاکرات نہیں کیے جاتے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاکہ ریاست پہ حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مذاکرات نہیں کیے جاتے،عمران خان صاحب یہ مذاکرات کی نہیں این آر آو کی اپیل ہے ،60 ارب کا ڈھاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور اےمذاکرات نہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے ، جی ایچ کیو، قومی عمارات ، فخر کی علامات پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے مذاکرات کرنا شہدا کی بے حرمتی ہے۔
ہفتہ کواپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ ایمبولسنز، ہسپتال، سکول، جلانے،ملک میں فساد، توڑپھوڑ اور انتشار پھیلا کر، نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل کر، اب کہتے ہو کہ مذاکرات کرنے ہیں؟ قوم، وطن اور شہداء کے مجرموں، دہشت گردوں کے سرغنہ سے مذاکرات نہیں ہوتےریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مزاکرات یاد آ گئے ؟
مریم اورنگزیب نے کہاکہ جہازوں میں بھر کر اور لوگوں کو پٹے پہنا پہنا کر پی ٹی آئی بنی تھی ،جو جماعتیں سیاسی نہیں ہوتیں، وہ اسی طرح بکھر جاتی ہیں ،نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز سمیت پوری قیادت نے سینکڑوں دن جیلوں اور عقوبت خانوں میں گزارے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا لیکن ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے سرخرو فرمایا،تم نے معیشت پر مذاکرات نہ کئے اب کیوں؟تم نے کشمیر، سکیورٹی جیسے قومی امور پر بات چیت نہ کی اب کیوں ؟تم کورونا کے مسئلے پر مل کر نہ بیٹھے اب کیوں؟
انہوں نے کہاکہ تم نے فیٹیف کے مسئلے پر مزاکرات نہ کئے اب کیوں؟ملک میں آگ لگانے، انتشار پھیلانے، ذہنوں میں نفرت کی آگ بھر کر مسلح جتھے بنانے والے سے بات چیت نہیں ہو سکتی