اسلام آباد(ممتاز نیوز)سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور میاں طارق عبداللہ نے پارٹی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ساتھ ہی وقتی طور پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر و ٹکٹ ہولڈر پی پی 219 ڈاکٹر اختر ملک اور سابق رکن صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر پی پی 220 میاں طارق عبداللہ نے پریس کلب اسلام آباد میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر اختر ملک سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کئی رہنماؤں نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور میاں طارق عبداللہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان








