نئی سیاسی جماعت بنانےکےاعلان کے بعد جہانگیرترین متحرک ہوگئے۔مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے بیک ڈور رابطے شروع کردیئے۔
جہانگیر ترین کئی روز سے لاہور میں مقیم ہیں۔ جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والوں کی زیادہ تعداد جنوبی پنجاب سے ہے مختلف اضلاع سے جھنگ فیصل آباد سیالکوٹ گوجرانولہ اور روالپنڈی سے تعلق رکھنے والے سیاسی خاندانوں کی شامل ہے
پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی جہانگیر ترین نئی پارٹی بنانے کا اعلان کریں گے۔ جہانگیر ترین گروپ نے نئی پارٹی رجسٹرڈ کرانے کے لیے تیاری شروع کر دی ۔
پنجاب سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی تعداد پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار،جلد پریس کانفرنسز میں لاتعلقی کےاعلانات کریں گے۔
واضح رہے کہ کہ جہانگیر ترین گروپ میں پہلے ہی پی ٹی آئی سے منحرف ارکان شامل ہیں جبکہ ترین گروپ کا لاہور صوبائی سیکرٹریٹ کا قیام عمل آچکا ہے۔
دوسری جانب ن :تحریک انصاف سے مستعفی ہونےکےبعد فواد چودھری نے جہانگیرترین سے رابطے شروع کردیئے۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
فواد چودھری نے آئندہ کے لائحہ عمل پربھی جہانگیرترین سے مشاورت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جہانگیرترین نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے رہنماؤں ،عہدیداروں سے رابطے شروع کردیئے جبکہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی جلد متوقع ہے ۔
پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد فواد چودھری کا جہانگیر ترین سے رابطہ








