یوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس دن کم از کم دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کی اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ناممکن کو حقیقت میں بدلا ہے۔
Today, the complete Pakistani nation celebrates the Silver Jubilee of Youm-e-Takbeer and commemorates the remarkable achievement of establishing Credible Minimum Deterrence. This achievement has reshaped the power dynamics in our region.
1/2— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 27, 2023









