اسلام آباد ( نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس نے جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر شک دور کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کوئی شک رہ گیا تھا تو اس سند یافتہ مجرم کی اس پریس کانفرنس نے ایسے تمام شکوک و شبہات دور کر دیئے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ رانا ثنا اللہ واضح طور پر میڈیا میں سامنے آنے والی خوفناک کہانیوں کو روکنے اور چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی جانب سے اتنا برا سلوک اور انہیں ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے۔
قبل ازیں اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حکام کی جانب سے علی نواز اعوان کا گھر اور گیٹ توڑنے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ان میں اخلاقیات نہیں ہیں اور پی ڈی ایم کی حکومت کو خدا سے ڈرنا چاہیے۔
If there were any doubts about women being mistreated in jails, this press conference from this certified criminal should remove all such doubts.
He is so obviously trying to cover up and preempt the horror stories about to break in the media.
Women have never been so… pic.twitter.com/ig06rvsdsl
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023









