اسلام آباد(ممتاز نیوز )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونےچیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے طویل دورانیہ کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی غور اورپارٹی کے تنظیمی امور کابھی جائزہ لیا،دونوں رہنماؤںنے بی اے پی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ انتخابات میں بی اے پی اپنی آزاد اور مستحکم حیثیت میں حصہ لے گی،ملاقات میںحالات اور انتخابی ماحول کے مطابق دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن رکھنے ،پارٹی کی ضلع اور یونین کونسل سطح تک تنظیم نوکافیصلہ بھی کیاگیا،۔ملاقات میںکارکنوں کی سرپرستی اوران کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق ، ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کواعتمادمیں لینے، بی اے پی کو صوبے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی متحرک و فعال بنانےکابھی فیصلہ کیاگیا،وزیراعلیٰ نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی اور کثیر عوامی حمایت کی حامل سیاسی جماعت ہے،آئندہ انتخابات میں بھی بی اے پی اکثریتی جماعت کے طور پر ابھرے گی
بی اے پی آئندہ انتخابات میں اکثریتی جماعت کے طور پر ابھرے گی،عبدالقدوس کی چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سےملاقات میں گفتگو








