بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعجازالحق نے بھی تحریک انصاف سے دوری اختیارکرلی

اسلام آباد:سابق صدر جنرل ضیاء کے صاحبزادے اعجاز الحق نے بھی پی ٹی آئی سے دوری اختیار کرلی ۔
ان کا کہنا ہے کہعمران خان سے اتحاد کیا تھا مسلم لیگ ضیا کو تحریک انصاف میں کبھی ضم نہیں کیا ،اعجازالحق نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ۔
اعجازالحق نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں انتخابی اتحاد کیا تھا ۔
میڈیا نے ضم کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا ،مسلم لیگ ضیا کو تحریک انصاف میں کبھی ضم نہیں کیا، الیکشن کمیشن ریکارڈ درست کر لے ۔
سربراہ مسلم لیگ ضیا نے کہا 9مئی کےواقعات کی شدید مذمت کر چکا ہوں ، میرے والد نے وردی میں جان دی تھی ، پاک فوج کیخلاف جو بھی آوازاٹھائے گا اس کے سامنےدیوار بنیں گے۔