بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پراجیکٹ عمران خان‘‘ کے ذمہ داروں کوبھی کٹہرے میں لانا ہو گا،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر ،حافظ عبدالکریم، مولانا علی محمد ابو تراب کا مشترکہ بیان

اسلام آباد(ممتاز نیوز)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر , سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، سینیئر نائب امیر مولانا علی محمد ابو تراب نے کہا ہے کہ جو وطن سے محبت کرتا ہے وہ افواج پاکستان سے بھی محبت کرتا ہے کیونکہ وہی وطن عزیز کی حفاظت اور مضبوطی کی ضامن ہے ۔9 مئی کو جوا ہواوہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔پراجیکٹ عمران خان‘‘ کے ذمہ داروں کوبھی کٹہرے میں لانا ہو گا ۔پراجیکٹ کے مقاصد میں پاکستان کو پارلیمانی نظام سے واپس صدارتی نظام کی طرف لے جانا بھی شامل تھا۔ عدلیہ سمیت سبھی اداروں کا احترا م کرتے ہیں تاہم عدلیہ میں ون مین شو ختم ہونا چاہیے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماؤں نے کہا کہ وطن عزیز کی نظریاتی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے پاک فوج نے اس ملک کی حفاظت کیلئے بے دریغ قربانیاں پیش کی ہے، ان قربانیوں کو قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، 9 مئی کو شہدا کی یادگار اور قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانا یا بے حرمتی کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر ہیں، ان کرداروں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے، اور کیفے کردار تک پہنچانا چاہئے۔علامہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہماضی میں بھی کئی سیاست دان عدالتوں سے گرفتار کئے گئے لیکن عمران خان کی گرفتاری پر ان کی پارٹی نے جو ردعمل دکھایا اس کی مثال پہلے موجود نہیں ہے۔ تحریک انصاف کا ردعمل ایک سیاسی جماعت کا ردعمل نہیں تھا بلکہ ایسے فین کلب کا ردعمل تھا جو ایک شدت پسند فرقے میں تبدیل ہوچکا ہے۔ یہ فین کلب اپنے علاوہ کسی کو درست نہیں سمجھتا۔ تحریک انصاف کے ردعمل میں بہت زیادہ شدت دراصل اس تربیت کا نتیجہ تھی جو پارٹی قیادت نے اپنے بیانات کے ذریعے کی۔ ہم ہمیشہ کی طرح آج بھی پاک فوج کی سیاسی مداخلت کے مخالف رہے ہیں لیکن اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کوئی پارٹی پاک فوج کے دفاعی کردار اور انکے اداروں پر حملہ آور ہو اور نوجوانوں کو اداروں کے خلاف انگیخت کرے ۔۔ فوج نے بحثیت ادارہ اگر فیصلہ کرلیا ہے کہ افوج ائینی کردار تک محدود رہے گی،تو یہ خوش آئندہے ۔پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔پاک فوج نے اپنے پروفیشنل ازم کی بدولت حربی تاریخ میں اپنا ایک الگ مقام پیدا کیا ہے۔محدود وسائل کے ساتھ بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں۔،بیرونی مداخلت سے جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانا ہو یا اندرون ملک بیٹھے ہوئے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی، ہر میدان میں پاکستانی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا ہے۔پاک فوج نے اندرون ملک اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ بھی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں اور دنیا نے پاکستانی افواج کی خدمات کا ہر مقام پر اعتراف کیا ہے۔دنیا کی افواج کے مقابلے میں کم دفاعی بجٹ ہونے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے پیشہ ورانہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونے دیا۔ اس کا شمار دنیا کی 9ویں طاقتور ترین فوج میں ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں اورافسران کے خلاف ہرزہ سرائی اورسازش قبول نہیں کریں گے عمران خان کا وجود پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، قومی سلامتی کے اداروں پر بہتان غداری ہے۔ایک جھوٹاشخص اپنی انا کی خاطر پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ کسی بیرونی سازش کا خطرہ نہیں بلکہ اس شخص کا وجود ملک کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ کہ عمران خان ایک احسان فراموش اورمفاد پرست شخص ہے ۔ جس نے بھی اس فتنہ خان پر احسان کیا اس شخص نے اسے ہی ڈسا اور نقصان پہنچایا۔کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر لوگوں کو گمراہ کرنے والے نام نہاد لیڈر نے تمام حدیں پار کر دیں، اس بات کی بھی پروا نہیں کی گئی کہ دشمن کس بات سے خوش ہوتے ہیں۔سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ پاکستان کا استحکام سب سے پہلے ہے ۔مغرب کی سازش مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔عمران خان نے ملک کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔ہم نے پاکستان بنایا ہے اور ہم اس کو مضبوط بھی کریں گے۔عمران خان جس طرح آئے تھے اسی طرح واپس جائیں گے۔علمائے کرام پاکستان کی جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔اوراس ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔