اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر دی۔
وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں صدر اردوان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ پیارے بھائی رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر جمہوریہ ترکیہ کے صدر کا تاریخی انتخاب جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Sevgili kardeşim Cumhurbaşkanı @RTErdogan'ı Türkiye Cumhuriyeti Cumhurbaşkanı olarak tarihe geçecek bir seçimde yeniden seçildiği için tebrik ederim. Kendisi siyasetini kamu hizmetine adamış olan birkaç dünya liderinden biridir. O, mazlum Müslümanlar için sağlam bir direk ve…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 28, 2023
انہوں نے لکھا کہ ان کا شمار چند ایسے عالمی رہنماؤں میں ہوتا ہے جن کی سیاست کی بنیاد عوام کی خدمت ہے، رجب طیب اردوان مظلوم مسلمانوں کی طاقت اور ان کے حقوق کی ایک مضبوط آواز ہیں۔
Heartiest congratulations to my dear brother H.E. President @RTErdogan on his historic re-election as President, Republic of Turkiye. He is one of few world leaders whose politics has been anchored in public service. He has been a pillar of strength for the oppressed Muslims & a…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 28, 2023
وزیر اعظم نے لکھا کہ صدارتی انتخاب میں ان کی فتح اور پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کی کامیابی کئی طرح سے اہمیت کی حامل ہیں اور ان کی لیڈرشپ پر ترک عوام کے اعتماد اور یقین کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات مزید آگے بڑھیں گے، میں ان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا اور دونوں اقوام کے بھائی چارے کو مزید تقویت دینے کا منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کرلی اور وہ اگلے 5 سال کیلئے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔









