اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹے یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں آئل ڈیپو میں آگ لگنے کی ہے، 19 سال سے لوگوں کو جھوٹی جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بیوقوف بنا بنا کر ملک دشمنی دہشت گردی اور شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی،کہا ہے اب بس آرام سے دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کرو، وہ بھی اپنی مجروح انا کی تسکین کے لئے ۔پیرکواپنےبیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ کسی رات شو میں اپنے گھناؤنے اور ناقابلِ معافی جرائم پر ان والدین سے معافی بھی مانگو جن کے بچوں کو گمراہ کر کے تم نے انہیں آزمائش میں ڈالا ہے،اُن شہدا اور غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگو جن کے دل تم نےزخمی کئے،کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حقوق کی خلاف ورزی معاف نہیں فرماتا
جھوٹے یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں آئل ڈیپو میں آگ لگنے کی ہے،عمران خان کی ٹوئٹ پرمریم اورنگزیب کاردعمل









