پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے رجب طیب اردوان کو دوبارہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ عزیز بھائی، صدر اردوان کو جمہوریہ ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد۔
انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی تاریخی کامیابی ترکیہ کے عوام کے ان پر مسلسل اعتماد اور بھروسے کی عکاس ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ انہیں یقین ہے صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی طرف گامزن رہے گا۔ برادر ملک ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت ہے۔
نواز شریف نے یقین ظاہر کیا کہ مستقبل میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوگا۔
Heartfelt congratulations to my brother President Recep Tayyip Erdogan (@RTErdogan) on his re-election as President of the Republic of Türkiye. His historic victory reflects the continued trust and confidence reposed by the people of Türkiye in his leadership. I am confident…
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 29, 2023









