اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اہم ملاقات کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق دونوں میں ملاقات تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں اہم مقدمات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے آج ہی ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023ء کی کاپی اور نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے، آرٹیکل 184 کے تحت مقدمات کی نظرثانی درخواستوں میں سپریم کورٹ اپیل کی طرز پر سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اٹارنی جنرل منصور عثمان کی اہم ملاقات








