بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

4 دفعہ طلبی کے باوجود پی ٹی آئی رہنما نیب میں پیش نہ ہوئے

لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار 4 دفعہ طلبی کے باوجود نیب میں پیش ہونے سے گریزاں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کو آج نیب لاہور میں پھر طلب کیا گیا تھا تاہم وہ خود پیش نہ ہوئے اور ان کی جگہ نمائندہ پیش ہوا جس نے کہا کہ عثمان بزدار نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش نہیں ہو سکتے، عثمان بزدار نے تحریری بیان میں کہا کہ وہ طبیعت میں خرابی کے سبب آج پیشی سے قاصر ہیں۔

عثمان بزدار کے نمائندے نے کہا کہ ان کا تحریری جواب جمع کیا جائے، اگلی پیشی میں عثمان بزدار ضرور پیش ہوں گے۔