بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے ق لیگ سے ٹکٹوں کی یقین دہانی مانگ لی

لاہور:نو مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی نے مستقبل میں مسلم لیگ ق سے انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی یقین دہانی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والے چودھری سرور نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔
اس ملاقات کے دوران سابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی یقین دہانی مانگی ہے۔
اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ اپنی بات پر قائم رہوں گا اور جو زبان دوں گا لاج رکھوں گا، شجاعت حسین نے جس سے جو وعدہ کیا اسے ہر قیمت پر نبھایا۔ مشاورت کریں گے کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹ فائدہ مند ہے یا علیحدہ الیکشن۔