بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنک اکائونٹ میں اربوں روپے؟ مولانا طارق جمیل نے وضاحت کردی

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی موجودگی کے دعوؤں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے حوالے سے ایک نجی چینل نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے موجود ہیں، اس کے علاوہ ان کے بیٹے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک بھی ہیں۔
نجی چینل کی جانب سے مذہبی اسکالر سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔
مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے ناقد بھی اس دعویٰ پر سوال کرتے دکھائی دئیے جس پر طارق جمیل کو خود اس سارے معاملے پر بیان جاری کرنا پڑا۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ کہا انہوں نے آج تک بے ایمانی کا ایک بھی روپیہ نہیں کمایا اور نہ ہی اپنی اولاد کو کھلایا ، اگر اس عمر میں آکر یہ کام کرنا ہوتا تو ان کی 52 سال کی محنت تو ضائع ہوگئی۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے ہیں اور نہ ہی ان کے بیٹے کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ہیں۔