بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روسی تیل کی درآمد، تیل کی قیمتیں فوراً کم نہیں ہونگی، مصدق ملک

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی درآمد کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں فوری کمی نہیں ہوگی تاہم ماسکو سے تیل کی سپلائی جاری رہنے کے بعد بتدریج کمی دیکھی جائے گی۔
پاکستان انرجی کانفرنس 2023ء میں ویڈیو پیغام میں وزیر نے کہا کہ روس سے تیل کی درآمد محض وعدہ نہیں ہے۔ بحری جہاز عمان پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کو سستے روسی تیل کی سپلائی ایک ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل کے ایک جہاز سے ایندھن کی قیمت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لیکن ایک بار جب سپلائی مستقل ہو جائے گی، ایندھن کی قیمت بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کا ہدف ملک کی خام ضروریات کا تہائی پورا کرنے کے لیے روس سے سستا تیل استعمال کرنا ہے۔
وزیر مملکت نے ریمارکس ملک میں پائیدار اور سستی قیمت پر وافر توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومتی منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے دیئے۔
پاکستان، دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک، توانائی کی دائمی قلت کا سامنا کرتا ہے اور 84 فیصد پیٹرولیم مصنوعات خلیجی عرب اتحادیوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کرتا ہے۔