بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

عمران خان کی ممکنہ آمد کے پیش نظر آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی آج 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہو نے کا امکان ہے۔

بشریٰ بی بی احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کریں گی۔