اسلام آباد(صغیر چوہدری ایڈیٹر رپورٹنگ)سابق وزیر اعظم عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ اس وقت شہر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ اور ہائی سیکیورٹی زون/ ریڈ زون میں ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 4 یا اس سے زائد افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے یا مجمے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں آمد و رفت کے لئے تمام راستے اور رابطہ سڑکیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں ۔ این سی اے 19 کروڑ پاؤنڈ سکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی جس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کرے گا، عمران خان کی دیگر دو درخواستوں پر بھی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت دوپہر 2 بجے شیڈول ہے جبکہ دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اڑھائی بجے ہو گی۔
عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، دفعہ 144 نافذ،سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی








