اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کر ا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں پروسیجر اینڈ پریکٹس بل کیس میں تحریک انصاف نے جواب جمع کرا دیا،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کو کالعدم قرار دینے کی استدعاکر دی،تحریک انصاف نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کر ادیا۔
جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کو غیرآئینی قراردیا جائے ،قانون کی شقوں 4 ،3 ،2 ،5،7 اور8 کوغیرآئینی قراردیاجائے ۔
جواب میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے ،قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں پروسیجربل کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہو گی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔









