بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ؛ لوکل باڈی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے دائر درخواست مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے لوکل باڈی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے دائر درخواست مستردکردی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں لوکل باڈی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس نے بغیرتیاری عدالت پیش ہونے پر وکیل درخواست گزار پربرہمی کااظہارکیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ تیاری کئے بغیرکسے عدالت سے ریلیف لینے آ جاتے ہیں،عدالت نے قانون کے مطابق ہی ریلیف دینا ہے ،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کا معاملہ الیکشن ٹربیونل میں ہے، یہاں سے ریلیف کیسے دےدیں،سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کیلئے دائر درخواست مسترد کردی ۔